ایران؛آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ،15 افراد ہلاک،20زخمی 

ایران؛آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ،15 افراد ہلاک،20زخمی 
ایران؛آئل ٹینکر اور بس میں تصادم ،15 افراد ہلاک،20زخمی 

  

تہران (آن لائن ) ایرانی صوبہ کردستان کے شہر سنیندج میں ایک آئل ٹینکر اور بس کے تصادم میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس روڈ کے ایک کنارے کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر ماری ،جس کے نتیجے میں 15افرادموقع پر ہی ہلاک اور 20افراد زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دھماکے کے بعد لگنے والی آگ سے قریب کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

مزید : بین الاقوامی