امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت

امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت
امریکہ اور چین کے مابین تجارتی جنگ میں شدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کی شدت میں کمی آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور امریکہ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ چین سے ہونیوالے اضافی 200 ارب ڈالر قیمت کے درآمدی سامان پر وہ 10 فیصد ٹیکس لگائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی انتظامیہ نے درآمد ہونیوالی چینی اشیاء کی ایک مکمل فہرست تیار کی ہے جن پر ٹیکس لگائے جانے کی تجویز ہے اور اس میں سینکڑوں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ، تمباکو، کوئلہ، کیمیائی مادہ، ٹائر، کتے اور بلیوں کے کھانے پینے کے سامان ، کنزیومر الیکٹرانک چیزیں اور ٹیلی ویژ ن اشیا پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے 34 ارب ڈالر کے چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیکس لگایا تھا اور چین نے اس کے فورا بعد اپنے یہاں درآمد ہونے والے امریکی سامان پر اتنا ہی ٹیکس لگا دیا تھا۔