انٹر نیشنل ڈینٹل ایکسپو 24ستمبر کوروس میں ہو گی‘ درخواستیں طلب

انٹر نیشنل ڈینٹل ایکسپو 24ستمبر کوروس میں ہو گی‘ درخواستیں طلب

لاہور( کامرس رپورٹر)انٹر نیشنل ڈینٹل ایکسپو رواں سال ستمبر میں روس میں منعقد ہو گی ۔24تا27ستمبرمنعقد ہونے والی ایکسپو میں ڈینٹل اور اورل ہائجین ، ڈینٹل آلات،اوزار،روٹری انسٹومنٹس،ڈینٹل میٹریلز،ڈینٹل کلینک اورڈینغل لیبز، فارما سیوٹیکلز اورہیلتھ کیئر مصنوعات،آلاتاور اینٹی سپیسز اور بیکٹریل پیوریفکیشن کے آلات او رمیٹریلز، ڈینٹل انیستھیالوجی ،ڈسپوزل میڈیکل یونیفارم اورہاسپیٹل فرنیچرکے سٹالز لگائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے برطانیہ میں منعقدہ نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے بھی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ 2تا5ستمبر تک برمنگھم میں منعقدہ نمائش میں فرنیچر، ٹیکسٹائلز ، گھریلو آرائشی اشیاء ، سرامکس ، گفٹ ویئر کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

نمائش میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23جولائی مقرر ہے ۔

مزید : کامرس