سِم سِم کی جانب سے اسٹیپ‘‘ کیش اِن سروس اور ٹی سی ایس کورئیر سروس متعارف

سِم سِم کی جانب سے اسٹیپ‘‘ کیش اِن سروس اور ٹی سی ایس کورئیر سروس متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان کا پہلا فری موبائل والیٹ سِم سِم ،پاکستان میں ڈیجیٹل تجارتی ترقی میں تیزی سے انقلاب لارہا ہے۔ سِم سِم اپنے معزز صارفین کے لئے دو نئی سروسز متعارف کروارہا ہے جس میں ’’ڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش ان سروس اور ٹی سی ایس (کورئیر سروس) کے ساتھ اشتراک شامل ہیں۔ سِم سِم کا مقصد کیش اون ڈیلیوری (سی او ڈی) کے لیے رقم کی ادائیگی کا طریقہ کار متعارف کروانا ہے۔ مارکیٹ میں تمام ڈیجیٹل والیٹ پلیئرز کے درمیان ایک منفرد بینکنگ طریقہ کار کے طور پر، سم سم اپنے صارفین کو جدید سروسز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔’’ڈور ۔اسٹیپ‘‘ کیش ان سروس سم سم کا نیا فیچر ہے ، جو لاہور میں رہنے والے سِم سِم کے اکاؤنٹ ہولڈز کے لئے درخواست بھیجنے پر دستیاب ہوگی۔ اگر سم سم والیٹ ا ستعما ل کر نے والے افراد ا پنی ا یپ میں رقم نہیں رکھتے تو وہ باآسانی ڈور ٹو ڈور سروس سے استفادہ اور اپنے گھر کے دروازے پر اپنے موبائل والیٹ میں پائلٹ کے لئے بغیر کسی چارجز کے رقم جمع کروانے کی درخواست بھیج سکتے ہیں۔

اس منفر دکیش سروس میں صارفین کو کیش ڈیپوزٹ لمٹ میں 500روپے سے لیکر5000 روپے تک دستیاب ہوں گے۔ یہ ا یپ ا ستعما ل کر نے وا لوں کو اس سروس سے مستفید ہونے کے لیے مطلوبہ رقم اورایڈریس درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس موبائل والیٹ ایپلیکیشن کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے سِم سِم پاکستان کے شریک چیئرمین اور چیف ایگزیکیٹو قاسف شاہد کا کہنا تھا کہ ’’سِم سِم صرف ایک پروڈکٹ یا ایپ نہیں ہے بلکہ پاکستان میں فری ڈیجیٹل کامرس کے لئے ایک تحریک ہے۔ ‘‘