پاکستان کی پہلی علم ایسوسی ایشن کا آغاز کراچی میں آج ہوگا

پاکستان کی پہلی علم ایسوسی ایشن کا آغاز کراچی میں آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان کی پہلی علم ایسوسی ایشن کا آغاز کراچی میں آج ہوگا،جو پاکستان میں تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے جدید، گھریلو مصنوعات اور خدمات غیر منافع بخش تنظیموں یعنی NGOs کو فراہم کرے گی، جس میں سندھ بھر اور پاکستان میں تعلیم، جدت، اسٹارٹ اپ اور کاروباری کمیونٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔نئی علم ایسوسی ایشن کو پاکستان کے سب سے قابل ذکر گیارہ صنعتی اداروں کی طرف سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ تمام ادارے علم ایسوسی ایشن کے آئیڈیاز2 کے گریجویٹ ہیں، یہ ایک پروگرام ہے جس کا �آغاز برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ(DFID) اور کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا ، اس کا ایک رکن میک ڈونلڈ گروپ ہے۔علم آئیڈیاز 2 تعلیم کے شعبے میں کام کرتا ہے، اور بنیادی طور پر نجی شعبے ، تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا پاکستان میں تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کے لئے جدید نقطہ نظر کو فروغ دینا اس کا کام ہے۔

، اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ رواں سال کے اختتام تک 300,000 سے زائد بچوں اور نوجوانوں تک رسائی حاصل کرے گا۔علم آئیڈیاز۔ 2 ،پروگرام مارچ 2019 ء میں ختم ہوجائے گا ، لیکن اس کے اراکین علم ایسوسی ایشن کے بینر کے تحت تعاون جاری رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لئے G12 اور اس کے بعد کے ممکنہ حل پیش کرتے رہیں گے۔ایسوسی ایشن اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع رینج جس میں تعلیم کے محکمے، نجی اسکول، اسکول چین، والدین، ڈونرز، کارپوریٹ سی ایس آر اور دیگر افراد کے لئے’’ ون اسٹاپ شاپ‘‘بننے کی حیثیت رکھتی ہے۔ بچوں کے تعلیم کے نتائج کو بہتر بنانے اور دستیاب حل کے بارے میں جاننے سمیت پاکستان میں نوجوان افراد کی رکنیت اور دلچسپی رکھنے والے اداروں کے لئے ادارے کا دفترکھلا ہے، تعلیمی ابتداء سے لے کر محققین تک کو تعلیم کے فروغ میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند مزید معلومات کے لئے www.ilmassociation.com کا دورہ کریں۔