سی ایس ڈی اور یومائیکروفنانس بینک کاڈیجیٹل کولیکشن سروسز کامعاہدہ

سی ایس ڈی اور یومائیکروفنانس بینک کاڈیجیٹل کولیکشن سروسز کامعاہدہ

لاہور(پ ر)سی ایس ڈی اور یومائیکروفنانس بینک نے ڈیجیٹل کولیکشن سروسز کے لئے معاہدہ کرلیا۔ دونوں آرگنائزیشنز نے یادداشت تفہیم پر دستخط کئے جس سے سی ایس ڈی اپنے 200,000 ہائر/پرچیز کسٹمرز کو ڈیجیٹل کولیکشن سروسز فراہم کرے گا۔ اب سی ایس ڈی کسٹمر اپنی ری پے منٹ تمام یوبینک برانچز اور یومائیکروفنانس بینک ویلٹ، یو پیسہ کے ذریعے کرسکیں گے۔ اس موقع پر یومائیکروفنانس بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کبیر نقوی اور سی ایس ڈی کے ایم ڈی میجر جنرل (ر) محمد طاہر نے سروس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ نقوی نے کہا کہ ہم بینک کی سروس کا دائرہ وسیع کرکے سوسائٹی کے تمام طبقوں کو یہ سہولت فراہم کریں گے۔ میجر جنرل طاہر نے اپنی پروڈکش کو مزید بہتر بنانے اور یومائیکروفنانس بینک کے تعاون سے مزید اشتراک کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید : کامرس