ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ کے ڈیسکون پاور سالوشنز کے ساتھ معاہدے میں توسیع

ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ کے ڈیسکون پاور سالوشنز کے ساتھ معاہدے میں توسیع

لاہور(پ ر)ڈیسکون پاورسالوشنز نے ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے ۔دونوں کمپنیوں کے درمیان پانچ سالہ کنٹریکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ نے اپنے آپریشنز اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ کیلئے ڈیسکون پاور سالوشنز کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں مزید تین سال کی توسیع کردی ہے ۔ڈیسکون پاور سالوشنز کیلئے ونڈ سیکٹر میں یہ پہلا آپریشنز اینڈ مینٹیننس پراجیکٹ تھا جس نے ڈیسکون پاور سالوشنز کو نئے چیلنجز سے روشناس کیا،اس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل سے ڈیسکون پاور سالوشنز کو ونڈ سیکٹر میں مزید پراجیکٹ کے حصول میں مدد ملی جس میں فوجی ونڈ انرجی لمیٹڈ ون اینڈ ٹو،میٹرو،گل احمد ،یونس انرجی شامل ہیں جو کہ نورڈیکس اور ہار ٹ فورڈ قابل تجدید توانائی جنرل الیکٹرنک ٹربائنز استعمال کررہی ہیں۔

،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ڈیسکون پاور سالوشنز کی ٹیم نے ایف ایف سی انرجی لمیٹڈکی توقعات سے بڑ ھ کر کام کیا اور ڈیسکون پاور سالوشنز کوالٹی و سیفٹی کے اعلیٰ معیارات کے حوالے سے اپنی ایک پہچان رکھتی ہے ۔ڈیسکون پاور سالوشنز کا شمار پاکستان میں آپریشنز اینڈ مینٹیننس کے شعبے میں لیڈنگ کمپنی کے طور پر کیا جاتا ہے اور اس وقت ملک میں چودہ مختلف سائٹس پر کام کررہی ہے اور تھرمل،ونڈ،Reciprocatingانجنز اور بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس کی مینٹیننس کے حوالے سے شاندار ریکارڈ کی حامل ہے ،ڈیسکون پاور سالوشنز کے مینٹین کئے ہوئے پلانٹس ای ایچ ایس اور دستیابی کے حوالے سے مسلسل عالمی معیار کی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ،ڈیسکون پاور سالوشنز اور ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ ونڈ سیکٹر میں باہمی دلچسپی کے منصوبوں کیلئے مشترکہ طور پر بھی سرگرم عمل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4