لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسروں کا اعزاز

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پروفیسروں کا اعزاز

لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی دو پروفیسروں نے امریکی پیٹنٹ حاصل کر لیا ،۔ یونائیٹڈ سٹیٹ پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس نے پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرفائزہ سلیم کو ان کی ایجاد پر یہ پیٹنٹ ایوارڈ کیا ۔لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے یونائیٹڈ سٹیٹ پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس سے یہ دوسرا پیٹنٹ حاصل کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ ناز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ریسرچ ، ڈائریکٹر اوورک اور شعبہ بائیو ٹیک کی سربراہ ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے اس کامیابی پر ڈاکٹر شگفتہ ناز اور پروفیسرفائزہ سلیم کومبارکباد دی ہے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ جامعہ کی ریسرچ گرانٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا مقصدیونیورسٹی میں مثالی ریسرچ کلچر کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فنڈ سے ریسرچ پراجیکٹس، کانفرنس، ورکشاپس، سیمنیار، ٹریول گرانٹ،ریسرچ جرنلز کی طباعت کے اخراجات کیلئے رقوم جاری ہوتی ہیں اس کے علاوہ اعلیٰ درجے کی تحقیق پر سکالرز کو انعامات اور مراعات دی جاتی ہیں۔ یونیورسٹی کا اہم مقصد تحقیق کرنا ہے جس کے لیے زیادہ سے زیادسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4