پیف کی طلباء کے اندراج اور ادائیگی کیلئے علیحدہ ویب سائٹ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ

پیف کی طلباء کے اندراج اور ادائیگی کیلئے علیحدہ ویب سائٹ کا پائلٹ پراجیکٹ ...

لاہور،(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کوسہولت مہیا کرنے کی غرض سے داخل شدہ طلباء کے اندراج اور ادائیگی کے لیے علیحدہ نئی ویب سائٹ کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کر دیاہے جو http://103.226.216.186 کے لنک پر دستیاب ہوگی۔آغاز میں اس تجرباتی طور پر ضلع لاہور سے تمام تعلیمی منصوبوں (FAS,EVS,NSP)کے پیف پارٹنرسکولوں کواپنے طلباء کی معلومات درج کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ترجمان کے مطابق پارٹنر سکول مالکان کاسابقہ User Nameاور passwordاس نئی ویب سائٹ کے لیے کارآمد ہے۔ پیف انتظامیہ نے لاہور سے تعلق رکھنے والے سکول مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نئے ویب سائٹ پر طلباء کے کوائف کا تجرباتی طور پر اندراج کر کے چیک کریں اور اس سلسلے میں قیمتی رائے کا اظہار کر کے ضروری تجاویز دیں تاکہ نئی ویب سائٹ میں خامیاں دور کی جاسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4