آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی اہمیت اور اس سلسلے میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور پارٹز سکولز اس سلسلے میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ سکولوں میں پانی اور ڈیمز کی اہمیت پر سیمینار منعقد کئے جائیں گے اور باقاعدہ آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ سکولوں میں ڈیمز کے لئے فنڈز ریزننگ بھی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سکولز مالکان نے بھی اس کار خیرمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعادہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ادیب جاودانی نے ڈیمز فنڈ میں ایک الکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 4