قائداعظم کے پاکستان کوخاندانی جماعتوں سے بچانے کا وقت آگیا ،محمد طارق سعادت

قائداعظم کے پاکستان کوخاندانی جماعتوں سے بچانے کا وقت آگیا ،محمد طارق سعادت

لاہور(پ ر)شاد باغ کی یوسی 45 میں مسیحی برادری کی جانب سے تحریک انصاف کے این اے124 کے امیدوارنعمان قیصراورپی پی 147 کے امیدوارمحمد طارق سعادت کے اعزازمیں کارنرمیٹنگ،کارنرمیٹنگ کا اہتمام سابق صدرلاہورمینارٹی ونگ سلیم مسیح سہوترا کی جانب سے کیا گیا۔کارنرمیٹنگ میں شاد باغ کی یوسی 45 کی مسیحی خواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔مسیحی برادری کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوارنعمان قیصراورمحمد طارق سعادت کی بھرپورحمایت کا اعلان۔کارنرمیٹنگ میں مسزطارق سعادت،صائمہ مبشر،مہوش سمیت خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔نعمان قیصراورمحمد طارق سعادت نے یوسی 45 کی مسیحی برادری کی خواتین کا بھرپوراستقبال کرنے اورحمایت پرشکریہ ادا کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمد طارق سعادت نے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کوخاندانی جماعتوں سے بچانے کا وقت آگیا ہے ،پچیس جولائی کواللہ نے ہمیں اپنی تقدیربدلنے کا موقع دیا ہے،پچیس جولائی کوآپ سب نے بلے پرمہرلگا کرعمران خان کوبھاری اکثریت سے جتوانا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4