عوام کا شعور دیکھ کر ن لیگی امیدوارپہلے ہی ہار مان چکے ہیں،مراد راس

عوام کا شعور دیکھ کر ن لیگی امیدوارپہلے ہی ہار مان چکے ہیں،مراد راس

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ن لیگ کے امیدواروں نے اگر پچھلے دس سالہ اقتدار میں ووٹر سے تعلق رکھا ہوتا تو آج اپنے حلقوں میں جانے سے گریز نہ کرتے۔ عوام کا شعور دیکھ کر ن لیگی امیدوار انتخابات سے پہلے ہی ہار مان چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہزاد بھٹی کی جانب سے کبوتر پورہ میں کارنر میٹنگ کے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقے کے عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچانے کا موقع ملنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور حلقے کے ہر گھر تک یہ پیغام پہنچانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4