تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو نامزد امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین کی حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری 

تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو نامزد امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین کی حلقے میں ...
تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو نامزد امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین کی حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماو نامزد امیدوار این اے 125 ڈاکٹر یاسمین کی حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ، پی پی 149، 150 سے امیدوار زبیر نیازی اور چوہدری اصغر گجر کے ہمراہ یو سی 57 آوٹ فال روڈ گھوڑا ہسپتال رشید پارک میں کارنر میٹنگ، یو سی 69 مزنگ پارک لین ٹیمپل روڈ پرڈورٹوڈور کمپین ، یونین کونسل 65 راج گڑھ اور اسلام پورہ میں جلسوں سے خطاب ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کا زبردست رسپارنس مل رہا ہے ،انشاء اللہ عمران خان کی جیت اس حلقہ سے یقینی ہے ، این اے 125میں مسائل ہی مسائل ہیں، جیت کر پارٹی ان بنیادی مسائل پر خاص توجہ دے گی، آج بھی یو سی 69 مزنگ پارک لین ٹیمپل روڈ پے پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہیں ہیں ،خواجہ برادران کا شکریہ جنہوں نے مجھے آج دعوت دی میں خواجہ خالد،خواجہ انوار، خواجہ ایوب،خواجہ ندیم، خلیق اعوان، کامران اور خواجہ محبوب کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہم سب کو صرف پاکستان میں 3 چیزوں پر ہنگامی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، صحت ،تعلیم اور پانی یہ پاکستان کے بنیادی مسائل ہیں انشا ء اللہ میں اس حلقہ سے وعدہ کرتی ہوں کے میں جیتوں یا ہاروں پر میں اس حلقہ کی عوام کے لیے اس ضرور کام کروں گی ،پاکستان میں ڈیم بہت ضروری ہیں، تعلیم میں ہنرکی تعلیم بہت ضروری ہے، ترقی یافتہ ملک میں ہنر مند افراد ریڑ کی ہڈی کی ما مند ہوتے ہیں،صحت پرپی ٹی آئی سپیشل فوکس رکھتیِ ہوں، جو منشور پیش کیا وو عوام میں آج بانٹا ،لوگوں نے کہا کے پہلی دفعہ کسی امیدوار نے حلقے کا منشور دیا ھے، آج سے پہلے کبھی نا دیکھا اور نہ سنا ۔

پی پی 149، 150 سے امیدوار زبیر نیازی اور چوہدری اصغر گجر نے جلسوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے 35 سال میں کوئی معیاری ہسپتال نہیں بنایا،نواز شریف پر آج ترس آتا ہے، پرتپاک استقبال پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تحریک انصاف کا مقصد انصاف کے بول بالا ہے ،نواز شریف بے شمار مواقع ملنے کے باوجود ملک کی حالت نہ سنوار سکے، ملک اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کریں گے ،حلقے میں صاف پانی دستیاب نہیں،عوام باشعور ہو چکے ہیں 25 جولائی کو انقلاب آنے والا ہے۔