قلم دوست تنظیم کے زیر اہتمام صدیق سنٹر میں محفل مشاعرہ

قلم دوست تنظیم کے زیر اہتمام صدیق سنٹر میں محفل مشاعرہ

لاہور ( پ ر)قلم دوست تنظیم کے زیرِ اہتمام د رویش گاہ صدیق سینٹر میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی خالق آرزو تھے جبکہ شفیق فاروقی ، رابعہ رحمان اور عظمی میزبان تھے۔محفل مشاعرہ میں عرفان صادق، مشہور شاعر حسن فاروقی، عابد کمالوی، بی اے شاکر، ریاض ملک، شاعر عنابِغ علی، حسن بانو اور پروین وفا سمیت دیگر شعراء نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبان کالم نگار اور شاعرہ رابعہ رحمان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالق آرزو کا شمار ایسی ہی ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تخلیقات کے ذریعے خود کو منوایا۔خالق آرزو ردیف اور قافیے کی محتاج شاعری کے پابند نہیں بلکہ وہ وزن کی سرحدوں کے اندر نئے تجربات اور احساسات کی پیوند کاری کا فن جانتے ہیں۔خالق آرزو غزل اور نظم دونوں میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے احساسات کو خوبصورتی سے شعری آہنگ میں ڈھال کر پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں۔ آج کل کے دور میں جن تخلیق کاروں میں مزاحمتی ردعمل کو نمایاں اور غالب دیکھتا ہوں خالق آرزو اْن میں سے ایک ہے۔ خالق آرزو کا انداز بیاں خوبصورت اور دلکش ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا فکری معیارٰ بھی اعلی و ارفع ہے۔محفل میں شاعری کے ساتھ زندگی کے دیگر موضوعات بھی زیربحث رہے ،تقریب کے اختتام پر شعراء نے اپنی کتابیں محبت کے ٹوکن کے طور پر شرکاء میں تقسیم کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1