الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سیاسی کارکنوں کے خلاف ...
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں جاری

لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کے حکم پر صوبے کے تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں سیاسی کارکنوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے گذشتہ 17روز کے دوران مجموعی طور پر 4589 افراد کے خلاف379 مقدمات درج کرکے ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ، خلاف ورزی کرنے والے کارکنوں میں پی ٹی آئی کے949 ، مسلم لیگ ن کے 1512، پیپلز پارٹی کے251 اور دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے 1877 کارکن اور حامی شامل ہیں ۔ اسی طرح غنڈہ ایکٹ کے تحت جاری کریک ڈاؤن میں گذشتہ 9 دنوں کے دوران 228مقدمات اور293قلندرے درج کرکے 281افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ عادی مجرم ایکٹ کے تحت گذشتہ9 روز کے دوران629 مقدمات اور1123قلندرے درج کرتے ہوئے 1079افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوزاپنے ریجنز اور اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کوہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری شہریوں کو پر امن ماحول فراہم کرنا اور سماج دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرنا ہے لہذا الیکشن کی گہما گہمی کے دوران بھی اس بات کا خیال رکھا جائے کہ صوبہ کے تمام اضلاع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حساس علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے اورتمام سیاسی جلسوں ، ریلیوں اور کارنر میٹنگز کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ اور نگرانی کے عمل میں سختی لاتے ہوئے حساس انتخابی حلقوں کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے تاکید کی کہ امیدواروں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کوئی بھی ایکشن قانون پسند شریف شہریوں کے لئے مشکلات یا پریشانی کا باعث نہ بنے تاہم قانون شکنی کی صورت میں بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : الیکشن /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...