مسلم لیگ(ن) کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،شوکت کھوکھر

مسلم لیگ(ن) کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،شوکت کھوکھر

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ر ہنما ملک شوکت کھو کھر کی جانب سے ایم این اے کے امیدوار پرویز ملک کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنے حلقہ میں ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلم لیگ ن کے کارکنا ں نے شرکت کی ،یونین کونسلو ں کی سطح پر کئے جانے والے جلسوں اور کارنر میٹنگو ں کے لحا ظ سے یہ سب سے بڑا جلسہ تھا جس میں مسلم لیگ ن کے سپا ہی ہی سپا ہی نظر آرہے تھے ۔اس موقع پر لوگو ں نے ملک پرویز، میا ن محمد نواز شریف اور مریم بی بی کے قد آور پو سٹرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے ملک شوکت کھو کھر نے کہا کہ ہم ملک پرویز کو اپنے حلقہ میں خوش آمدید کہتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ہم سب پاکستان مسلم لیگ ن کے جا نثار سپا ہی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کو عوام کے دلو ں سے کو ئی نہیں نکا ل سکتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ عوام میں بھی اب شعور آگیا ہے اور اس کو بھی پتا ہے کہ ان کے مسائل کا حل صرف پا کستان مسلم لیگ ن کے پا س ہی ہے۔ میری یو نین کونسل کے تما م ووٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے نشا ن ’’شیر‘‘ کو ہی جائیں گے۔

اورہمیں گرا نے کے خواب دئکھنے والو ں کو منہ کی کھا نی پڑے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1