دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ ہو گیا، انگلینڈ اور کروشیا میں سے کون سی ٹیم فائنل میں پہنچی؟ کھیلوں کی دنیا سے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ ہو گیا، انگلینڈ اور کروشیا میں سے کون سی ٹیم فائنل ...
دوسرے سیمی فائنل کا فیصلہ ہو گیا، انگلینڈ اور کروشیا میں سے کون سی ٹیم فائنل میں پہنچی؟ کھیلوں کی دنیا سے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ فرانس سے ہو گا۔

انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل شروع سے ہی دلچسپ رہا تاہم کروشیا نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا مگر انگلینڈ کی جانب سے کیرین ٹری پیئر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

دوسرے ہاف کے آخری مراحل میں کروشیا نے گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا جس کے بعد اضافی وقت میں کروشیا کی جانب سے مینزوکچ نے میں انگلینڈ کیخلاف دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ فٹ بال کے میگا ایونٹ کا فائنل میچ 15 جولائی بروز اتوارفرانس اور کروشیا کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...