منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی خوش آئند ہے،پروفیسر آفتاب لودھی

منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی خوش آئند ہے،پروفیسر آفتاب لودھی

لاہور ( پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِ انقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور کرپشن مافیا نے معیشت اور قومی اداروں کو نا قابلِِ تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ناقص تحقیقات،قانونی سقم اور رشوت کے عمل دخل کے باعث کرپشن مافیا دندناتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق روزانہ12ارب روپے اور سالانہ 4320 ارب روپے کی کرپشن ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ہے ۔ پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہے کہ عوام کو بے روزگاری ، لاقانونیت، انتشار، دہشتگردی، کرپشن، مہنگائی اور لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے اور جب تک کرپشن مافیا اقتدار کا حصہ رہتا ہے قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1