دنیا بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پر عمل جاری ہے،آزاد

دنیا بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح پر عمل جاری ہے،آزاد

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ عمران خان خیبرپختون خواہ کے لئے کچھ نہ کرسکے جبکہ دنیا بھر میں منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لئے پنجاب سپیڈ کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے دوسری طرف خیبرپختون خواہ میں پانچ سالوں میں ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہوسکے ۔

تو دوسری طرف شہبازشریف کی دن رات محنت کی وجہ سے دنیا بھر میں پنجاب سپیڈ کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ چین میں منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے شینزن سپیڈ کی اصطلاح استعمال ہوتی تھی لیکن اب پنجاب نے شینزن سپیڈ کی اصطلاح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب چین میں تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ آنیوالے دور میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ ہوگا اور ایگزم بینک کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحت پنجاب میں متعدد منصوبے زیرتکمیل ہیں۔ شینزن چین کے ان شہروں میں شامل ہے جہاں چین کا پہلا انڈسٹریل و اکنامک زون بنایا گیا اور چینیوں نے وہاں جناتی انداز میں کام کرکے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ اس وقت پاک چین دوستی کے نغمے صرف پاکستان میں ہی نہیں پوری دنیا میں گونج رہے ہیں۔

آزاد

مزید : میٹروپولیٹن 1