’’ظفری خان‘‘مزاحیہ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے
لاہور(فلم رپورٹر) اسٹیج کے مزاحیہ اداکار ظفری خان نے نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے جاری مزاحیہ شو کی ابتدائی طور پر میزبانی کے فرائض علی سلیم نے انجام دیئے اور بعد ازاں سلیم شیخ بھی شو کے میزبان رہے تاہم اب ظفری خان نے شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ہیں اور انکا میزبانی کا انداز عوامی حلقوں میں بڑا مقبول ہو رہا ہے ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ظفری خان ہمسایہ ملک بھارت میں بھی اپنے فن کا لوہا منواچکے ہیں۔