کرپشن کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،عبدالعلیم خان

کرپشن کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،عبدالعلیم خان

لاہور۔(جنر ل رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے129،پی پی158اور 162سے امیدوار عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کرپشن کرنے کی بنا پر دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بنا اور درد دل رکھنے والے پاکستانی دنیا بھر میں اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عوام کرپشن کے خلاف سخت گیر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے25جولائی کو بلے پر مہر لگائیں گے اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والے عمران خان اور اْن کی ٹیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور 30سال سے پنجاب پر حکمرانی کرنے والے نا اہلوں سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کریں گے ،عبدالعلیم خان نے این اے129کی یونین کونسل201میں پی ٹی آئی رہنما افضال گجر کی جانب سے دیے گئے استقبالیے سے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جسے اب کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ،انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن ڈے کو سنجیدہ لیں،این اے131قینچی امر سدھو میں مقامی لیگی رہنما عبدالغفور نمبر دار نے عبدالعلیم خان سے ملاقات میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے اور عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کر دیا۔

،حافظ فرحت عباس اور شیخ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے،این اے129پی پی158میں کرسچین کمیونٹی کی طرف سے بشپ یعقوب پال نے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا اور عبدالعلیم خان کا بگھی میں بٹھا کر شاندار استقبال کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1