ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے،سعدیہ سعید

ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے،سعدیہ سعید
ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے،سعدیہ سعید

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل سعدیہ سعید نے کہا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔میں ان دنوں ڈائریکٹر عتیق الرحمن کے نئے پراجیکٹ میں اہم کردار ادا کررہی ہوں ۔ڈرامہ میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔سعدیہ سعیدکا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کر دیئے تھے لیکن ترکی اور سپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی اور انہیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر