دور حاضر کے اچھے ،معیاری ٹی وی ڈراموں کو عوام پسند کررہے ہیں :صباء قمر

دور حاضر کے اچھے ،معیاری ٹی وی ڈراموں کو عوام پسند کررہے ہیں :صباء قمر

لاہور (فلم رپورٹر) نامور اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ دور حاضر کے اچھے اور معیاری ٹی وی ڈراموں نے بھارتی و ترکش ڈراموں کے سحر کو توڑ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری ٹی وی انڈسٹری اب انتہائی معیاری اور عالمی معیار کے ڈرامے بنارہی جس کی وجہ سے ناظرین اب پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا ا ور دیگر ممالک کے ٹی وی ڈراموں کا کوئی مقابلہ ہرگز نہیں ، ہم ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں اور یہی پاکستانی عوام دیکھنا چاہتی ہے۔

مزید : کلچر