بھارتی اداکارارجن کپور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار

بھارتی اداکارارجن کپور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار
بھارتی اداکارارجن کپور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار

  

ممبئی(یوا ین پی)گزشتہ دنوں ارجن کپور کی ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی ہوئی تھی مگر اب بھارتی اداکار ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اس بات کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔ ارجن کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی، ارجن کپور اب متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکے ہیں۔ عشق زادے، کی اینڈ کا، غنڈے، 2 اسٹیٹس اور مبارکاں شامل ہیں۔ارجن کپور ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی جب کہ ارباز خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا۔

مزید : کلچر