نگران وزیر اعظم کا عام انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے چاروں صوبوںکا دورہ کرنے کا فیصلہ

نگران وزیر اعظم کا عام انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ...
نگران وزیر اعظم کا عام انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے چاروں صوبوںکا دورہ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نگران وزیراعظم نے عام انتخابات 2018کو پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے سے متعلق  سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے  کیلئے چاروںصوبوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے اس بات کا فیصلہ نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیر صدارت  اجلاس میں کیا گیا  جو  بدھ کو امن وامان کے حوالے سے وزیراعظم ہائوس  میں ہوا  ۔اجلاس میں وزیر داخلہ محمد اعظم خان ،وزیرقانون سید علی ظفر،وزیراعظم کے سیکرٹری سید عامر ،سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر،ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو احسان غنی ، نیکٹاکے نیشنل کوآرڈینٹر محمد سلیمان ،وزیراعظم کے نیشن ایڈیشنل سیکرٹری کاظم  نیاز اور دیگر سینئر حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عام انتخابات 2018کے تناظر میں ملک کے اندر مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر نگران وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ پورے ملک میں سیکیورٹی انتظامات بڑھانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کرے ۔وزیراعظم نے مزید مقامی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ مقامی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ان کا تعاون حاصل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہی کی جائے  ۔اس موقع پر وزیراعظم نے عام انتخابات 2018کو پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر تمام صوبوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا