نوازشریف انتشار کی سیاست کر کے کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی 

نوازشریف انتشار کی سیاست کر کے کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی 
نوازشریف انتشار کی سیاست کر کے کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں: چودھری پرویزالٰہی 

گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے نوازشریف آج بھی انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، عوام سوال کرتے ہیں کہ وہ کس کے ایجنڈا پر چل رہے ہیں۔

وہ گجرات میں ن لیگی وائس چیئرمین چودھری تنویر کی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر گفتگو اور اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں عمران مسعود اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شریفوں کو ان کے کرتوتوں کی سزا مل رہی ہے، ابھی تو سانحہ ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلنے کی سزا باقی ہے وہ بھی انشاء اللہ ضرور ملے گی اور وہ اس سزا سے بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا، تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد بھی انہوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، ملک و قوم کے مفادات کے منافی پالیسیاں اختیار کیں اور محاذ آرائی کا رویہ جاری رکھا اب وہ اپنے کئے کی سزا سے بچنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اللہ نے ہمیں موقع دیا تو وہیں سے ترقی کا سفر شروع کیا جائے گا جہاں پر ختم ہوا تھا کیونکہ ہماری سیاست کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

مزید : قومی /الیکشن

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...