یوسف کسیلیہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل خارج

یوسف کسیلیہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر اپیل خارج

گگو منڈی( نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 229کے کاغذات منظوری کے خلاف پی ٹی آ ئی کے امیدوار کی اپیل سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے خارج کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 229سابق ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آ ئی کے امیدوار ہمایوں افتخار چشتی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس آ ف پاکستان ثا قب نثار اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گزشتہ روز کی اور ہمایوں افتخار کی اپیل ابتدائی سماعت پر خارج کرتے ہوئے چوہدری نے محمد یوسف کسیلیہ کو الیکشن میں حصہ لینے کا اہل قرار دیا ہے ۔اس سلسلہ میں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین چور دروازے سے انٹری چاہتے ہیں مگر حلقہ کے عوام میرے ساتھ ہیں اور ان کی طرف سے ملنے والی مقبولیت اور حمائت نے مخالفین کی دن اور رات کی نیدیں چھین لی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 229کے عوام ایٹمی دھماکے کرنے والے ،میٹرو منصوبہ مکمل کرنے والے ،اورنج ٹرین منصوبہ مکمل کرنے والے ،سی ۔پیک منصوبہ شروع کرنے والے ۔ملک میں ہر طرف موٹر ویز کا جال بچھانے والے ،ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے والے حقیقی عوامی نمائندوں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی پارٹی کو ووٹ دیگر کامیاب کریں گے تاکہ ملک میں ترقی ا ور خوشحالی کا جو سلسلہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع کیا تھا وہ دوبارہ شروع کیا جا سکے ۔

مزید : علاقائی