تحریک اللہ اکبر کے امیدواروں کو ملی مسلم لیگ اور جماعت الدعوۃ کی حمایت حاصل ہے، حافظ بنیامین عابد

تحریک اللہ اکبر کے امیدواروں کو ملی مسلم لیگ اور جماعت الدعوۃ کی حمایت حاصل ...

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)تحریک اللہ اکبر کے امیدواروں کو ملی مسلم لیگ اور جماعت الدعوۃ کی حمایت حاصل ہے یہ بات صدر ملی مسلم لیگ ضلع چنیوٹ حافظ بنیامین عابد نے بتائی وہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے انہو ں نے مزید بتایا کہ چوہدری جہاں زیب امیدوار قومی اسمبلی حلقہNA99سے تحریک اللہ اکبر کے امیدوار ہیں جن کو ملی مسلم لیگ کی حمایت حاصل ہے حافظ بنیامین عابد نے مزید بتایا کہ ہمارے امیدوارنظریہ پاکستان کی بنیاد پر میدان سیاست میں آئے ہیں انشاء اللہ تمام پاکستانی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اللہ اکبر تحریک کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کر یں گے ہمارے امیدوارخدمت کے جذبوں سے سرشارہیں قرآن وسنت کی بالا دستی ہمارا منشور ہے۔

مزید : علاقائی