صوبائی امیدوار میاں اعظم سرور کا کنگن پور میں ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ کا افتتاح

صوبائی امیدوار میاں اعظم سرور کا کنگن پور میں ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ کا افتتاح

کنگن پور( سپیشل رپورٹر) حلقہ پی پی 177کے صوبائی امیدوار میاں اعظم سرور جٹ نے محلہ موتی مسجد کنگن پور میں ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ کا افتتاح کیا اس موقع پر ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنان کے علاوہ محلے کے ووٹر ز نے شمولیت کی تقریب کا اہتمام صدر ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ جناب ابتسام الٰہی نے کیا اس موقع پر کارکنان نے بڑے پر جوش انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس موقع پر سٹی پریس کلب کے صدر سید تنویر اقبال بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار بڑے دلکش انداز میں کیا اور ملی مسلم لیگ کے صوبائی امیدوار میاں اعظم جٹ سرور کر اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور اہل محلہ سے بھی کہا کہ آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ مت دو ملی مسلم لیگ محب وطن جماعت ہے لہٰذا تمام اہل محلہ کرسی کو کامیاب کروائیں اس کے بعد ملی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری امجد شہزاد بھٹی نے بھی والہانہ خطاب کیا اور اپنی جماعت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس تقریب میں کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید : علاقائی