مشرفی مرتضیٰ کی اہلیہ بیمار ون ڈے سیریزمیں شرکت مشکوک

مشرفی مرتضیٰ کی اہلیہ بیمار ون ڈے سیریزمیں شرکت مشکوک

ڈھاکہ(نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر مشرفی مرتضیٰ کی اہلیہ کی بیماری کے باعث رواں ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے بتایا ہے کہ میری گزشتہ رات مشرفی سے بات ہوئی تو انہوں نے اپنی اہلیہ کی بیماری کے بارے بتایا جس کی وجہ سے ان کی کالی آندھی کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکل نظر آ رہی ہے، ہم ٹیم کی روانگی سے قبل تک انتظار کریں گے، اگر مشرفی دستیاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی