کروشیا کے فائنل میں پہنچنے پر مداحوں کارات بھر جشن

کروشیا کے فائنل میں پہنچنے پر مداحوں کارات بھر جشن

ماسکو (نیٹ نیوز)کروشیا نے انگلینڈ کو2-1 سے فتح سمیٹ کر میگا ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ٗاس خوشی کے خبر نے تو جیسے مداحوں میں جوش وخروش کا طوفان بھر دیا ۔ٹیم کی فتح پر کروشیاکے شائقین رات بھر سڑکوں پرخوشی سے جھومتے گاتے اور ناچتے رہے ۔ان منچلوں نے کروشیاکے مختلف شہروں میں جی بھر کر جشن منایا اورفائنل میں جیت کیلئے بھی امید ظاہر کی۔ واضح رہے کہ کروشیا1990کی دہائی میں یوگوسلاویہ سے علیحدگی اختیارکرکے آزاد ریاست بناتھا اور اس نے 1998 کے ورلڈ کپ میں پہلی بارشرکت کی تھی۔کروشیانے 32سال بعد پہلی بارفائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی