عبدالرزاق نے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کردی

عبدالرزاق نے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کردی

لاہور( آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق نے ایک ٹریفک حادثے میں اپنی موت کی خبر کی خود ہی تردیدکردی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی علی الصبح سوشل میڈ یا پر پھیلنے والی افواہوں میں بتایا گیا کہ عبدالرزاق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں تاہم آل راؤنڈران افواہوں کی تر دیدکے لیے خود ہی سامنے آگئے اورسوشل میڈیا پراپنی موت سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے اور میں آپ کے سامنے زندہ سلامت اورتندرستی کی حالت میں کھڑا ہوں۔عبدالرزاق کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلانے سے قبل تھوڑی سے تصدیق بھی کرلینی چاہیئے ۔عبدالرزاق آج کل سرکاری سپورٹس چینل کے ساتھ بطور اینا لسٹ منسلک ہیں۔

Back

مزید : کھیل اور کھلاڑی