ڈس ایبلڈ کرکٹ : بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان فائنل میں داخل

ڈس ایبلڈ کرکٹ : بنگلہ دیش کو شکست، پاکستان فائنل میں داخل

کراچی ( آن لائن ) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سے ہراکر ٹرائی نیشن فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ محمد شہباز نے 51رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعداپنی نپی تلی بولنگ سے 10رنز پر 3کھلاڑیوں کومیدان بدر کرکے نہ صرف مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا بلکہ پاکستان کو فائنل میں بھی پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹاس جیت کر پہلے پاکستان نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز مین 8وکٹوں پر139رنز اسکورکئے۔جوابی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 18.5اوورز میں 134پرڈھیرہوگئی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی