ومبلڈن اوپن کا بڑا اپ سیٹ ، اینڈ رسن نے راجر فیڈ ر کو گھر روانہ کر دیا

ومبلڈن اوپن کا بڑا اپ سیٹ ، اینڈ رسن نے راجر فیڈ ر کو گھر روانہ کر دیا

لندن (نیٹ نیوز) دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کا ریکارڈ نویں مرتبہ ومبلڈن اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا، فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں کیون اینڈرسن کے ہاتھوں اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، اینڈرسن نے ابتدائی دو سیٹس میں ناکامی کے بعد جاندار کم بیک کرتے ہوئے مسلسل تین سیٹس جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، نوویک جوکووچ سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔ مینزسنگلز کوارٹر فائنلز میں جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن نے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن سوئس راجر فیڈرر کو 3-2 سیٹس سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں سربین نوویک جوکووچ نے جاپانی کھلاڑی کائی نیشکوری کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔تیسرے کوارٹرفائنل میں سپین کے رافیل ندال نے جان مارٹن ڈیل پورٹو کو ہرادیا۔رافیل نے 3-2سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔چوتھے کوارٹرفائنل میں جان اسنرنے میلوس رونک کوشکست دے کرسیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی