دہشتگرد انتخابات ملتوی نہیں کراسکتے
سابق آرمی چیف جنرل(ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ پشاور دھماکہ میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہو سکتے ہیں پشاور میں دھماکہ کر کے دہشتگردوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ ابھی مرے نہیں موجود ہیں،دہشتگردوں کو کچلنے کے لئے مل کر کام کرنا ہ وگا وہ ایسی کارروائیاں کر کے دہشت تو پھلا سکتے ہیں مگر انتخابات ملتوی نہیں کرا سکتے یہ ہے کہ انتخابی مہم میں خوف و حراس پھیل سکتا ہے لیکن پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ وہ ایشو آف دا ڈے میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کو دوبارہ فعال اور متحرک کرنا ہو گا۔ دہشتگردوں نے اے این پی کے جلسہ پر حملہ کر کے کیا پیغام دیا ہے اس پر غور کی ضرورت ہے۔