ایئر پورٹ پر عوامی عدالت کا فیصلہ ریفرنڈم ہوگا : شہباز شریف

ایئر پورٹ پر عوامی عدالت کا فیصلہ ریفرنڈم ہوگا : شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک فیصلہ احتساب عدالت نے دیا ہے جبکہ دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت نے دیناہے ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کیلئے آرہا ہے ، لاہور میں نوازشریف کاتاریخی استقبال کریں گے ایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ،نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی سب جانتے ہیں کے انھیں کس بات کی سزا دی جا رہی ہے ۔خوداستقبالی جلوسوں کی قیادت کروں گا،ایک فیصلہ عوام ان کا استقبال کر کے دیں گے جو ریفرنڈم ہو گا ۔شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے کرپشن نہیں کی۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نیب دوہرا معیار دیکھا رہا ہے ہمارے لئے اور دوسروں کیلئے قانون الگ الگ ہیں۔ ملک میں سرسے پاؤں تک اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے نام نوشتہ دیوار ہیں سیاسی مصلحت کے تحت انہیں کٹہرے میں نہیں بلایاگیا ،عمران خان گالی گلوچ اور معاشرے کو زہر آلودہ کرنے والاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہر ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ ہواہے جس میں 20افراد شہید ہوئے ان کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جائے گا ،پاکستان کو ان شہدا کی قربانیوں کے عوض امن و سکون میسرہوا ۔ انہوں نے شہدا پشاور کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے کہا کہ آپ کو پچیس جولائی تک معطل کیا گیا ہے ،چھبیس جولائی کو جب حکومت بحال ہو گی تو آپ بحال ہو جائیں گے کیونکہ آپ عوامی نمائندے ہیں ،آپ کو معطل کرنے والے سمجھ رہے ہیں کہ (ن) لیگ کو نقصان ہو گا تو ایسا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک فیصلہ نیب عدالت نے دیا دوسرا فیصلہ جمعہ کے بعد ائیرپورٹ پر عوامی عدالت لگا کر عوام نے فیصلہ دیناہے ،میری بھابھی زندگی اور موت کے کشمکش میں ہیں جب سے بیہوش ہوئیں وینٹی لیٹر پر ہیں ۔نوازشریف اپنی اہلیہ کو لندن میں خدا حافظ کہہ کر پاکستان آ رہاہے ،نوازشریف ہارٹ کا مریض ہے پاکستان کا خادم جانتے ہوئے کہ والدہ سے بھی نہیں ملنے دیں گے بلکہ سیدھا جیل بھیج دیں گے ،نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں قوم کی خدمت کیلئے آرہا ہے ، نوازشریف کی آمد پر پورا لاہور امڈ آئے گا،تاریخی استقبال ہو گا اور ایک لائٹ بھی نہیں توڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے فیصلے کا صفحہ 171میں صاف لکھا نوازشریف کے خلاف پروسیکیوشن نے کرپشن پر کوئی ثبوت نہ دے سکے کرپشن پر نوازشریف کو بری قرار دیتاہوں ،لندن کے گھر کی ملکیت نوازشریف سے ثابت نہیں ہوتی،نوازشریف کے خلاف مفروضے کی بنیاد پر دس سال بیٹی مریم کو سات سال کی سزا سنادی گئی،کیا عوام نے اس طرح کاناانصافی کا فیصلہ سنا،نیب عدالتوں میں کیسز دس سال سے لٹکے ہوئے جس میں سو سوارب کی کرپشن ہوئی ،نوازشریف اور مریم نواز کو نیب عدالت نے ایک سو نو بار بلایا وہ پیش ہوئے،وہ کون سی حکومت تھی جب کرپشن کا ثبوت نہ ہو اور جہاں کرپشن کے انبارلگیتو پوچھا نہیں گیا اس ناانصافی پر فیصلے کو رد کرتی ہے پرسوں ائیرپورٹ پر فیصلہ عوام سنائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -