امریکہ کی پشاور دھماکہ کی مذمت‘ زخمیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

امریکہ کی پشاور دھماکہ کی مذمت‘ زخمیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا نے پشاور کارنر میٹنگ کے دوران ہونیوالے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کی امید ظاہر کی ہے۔

امریکہ

مزید : صفحہ اول