حسن،حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی نیب کی درخواست واپس

حسن،حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی نیب کی درخواست واپس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی نیب کی درخواست نامکمل قراردے کر واپس کر دی ہے اور مکمل کوائف فراہم کرنے تک ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لئے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے کر واپس کر دی ہے اور نیب کی جانب سے مکمل کوائف فراہم کرنے تک وزارت داخلہ نے انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ریڈ وارنٹ

مزید :

صفحہ اول -