دیا مربھاشا و مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا

دیا مربھاشا و مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)دیا مربھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج جمعرات کو چیئرمین واپڈا کی زید صدارت اسلام آباد میں ہوگا، دیا مربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد عملدرآمد کمیٹی کا اسلام آباد میں سیکر ٹریٹ قائم کردیا گیا ۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین عملدرآمدکمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ مذکورہ کمیٹی کا پہلا اجلاس کمیٹی کے قائم کئے گئے سیکرٹریٹ میں آج12 جولائی کو منعقد ہوگا۔واپڈا ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے منصوبوں پر کام رواں مالی سال2018-19 کے دوران شروع ہو جائے گا۔

اجلاس آج

مزید : صفحہ اول