مریم نواز کی نااہلی ، بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کیلئے لیگی امیدواروں سے اخراجات طلب

مریم نواز کی نااہلی ، بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کیلئے لیگی امیدواروں سے ...

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نااہلی کے بعد بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کیلئے الیکشن کمیشن پاکستان نے لیگی امیدواروں سے اخراجات مانگ لیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نااہلی کے بعد( ن) لیگ نے این اے 127اورپی پی 173میں متبادل امیدوارکیلئے ’’شیر‘‘کانشان مانگاتھا جس پر ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے این اے 127،پی پی 173اور این اے 146پاکپتن کیلئے بھی بیلٹ پیپردوبارہ چھاپے جائیں گے ،اس کیلئے تینوں ا مید و ا روں کوڈیڑھ کروڑروپے اداکرنے ہوں گے ۔واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شر یف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور جرمانہ کیساتھ 10سال کیلئے انتخابات سے بھی نااہل قرار دیا جا چکا ہے ۔

اخراجات طلب

مزید : صفحہ اول