3بار منتخب وزیراعظم کو تینوں بار ووٹ سے نہیں ہٹایا گیا،خواجہ آصف

3بار منتخب وزیراعظم کو تینوں بار ووٹ سے نہیں ہٹایا گیا،خواجہ آصف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ایک شخص سزا سننے کے بعد ملک و قوم کی خاطر سزا بھگتنے واپس آ رہا ہے اور ایک شخص ملک سے بھاگا ہوا ہے جسے واپس لانے کی ہمت کسی میں نہیں، 3بار منتخب نواز شریف کو ایک بار بھی ووٹ سے نہیں ہٹایا گیا۔ نواز شریف بیٹی کے ہمراہ واپس آکر مثال قائم کر رہے ہیں،ا گر میں نواز شریف کے بیانئے کا وزن نہیں اٹھا سکتا تو مجھے نواز شریف کا ورکر کہلانے کا حق نہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے مختصر انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کو11سال اور بیٹی کو7سال قید کی سزا ہوئی ہے ۔ ہمارے معاشرے میں بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں۔ پاکستان میں مقدمات کی تاریخ میں کس نے چند ماہ میں122پیشیاں نہیں بھگتی۔ انہیں باہر جانے کی کئی بار اجازت نہیں دی گئی دوسری جانب ایک اور شخص بھی ہے جسے واپس پاکستان لانے کی کسی میں جرات نہیں ہے۔ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو سپورٹ بھی کر رہے ہیں اور عوام کو بتا بھی رہے ہیں ۔ 13جولائی کو تاریخ ساز دن ہو گا۔ ووٹ کو عزت دو کا مطلب عوام کی رائے کا احترام ہونا چاہیئے۔ ڈیڈھ2سال سے جو واقعات ہو رہے ہیں یہ ہماری تاریخ کا اہم موڑ ہے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول