پنجاب بھر میں سیاسی جماعتوں کے 4589کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

پنجاب بھر میں سیاسی جماعتوں کے 4589کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنیوالے سیاسی کارکنوں کیخلاف بلا تفریق کاروا ئیاں جاری ہیں اس سلسلے میں پنجاب پولیس گزشتہ 17روز میں مجموعی طور پر 4589 افراد کیخلاف379 مقدمات درج کرکے ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے ۔ خلاف ورزی کرنیوالے کارکنوں میں پی ٹی آئی کے949 ، مسلم لیگ ن کے 1512، پیپلز پارٹی کے251 ، دیگر سیاسی جما عتو ں اور آزاد امیدواروں کے 1877 کارکن اور حامی شامل ہیں ۔ اسی طرح غنڈہ ایکٹ کے تحت جاری کریک ڈاؤن میں گزشتہ 9 دنوں میں 228مقدمات اور293قلندرے درج کرکے 281افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ عادی مجرم ایکٹ کے تحت گزشتہ9 روز کے دوران629 مقدمات اور 1123 قلند رے درج کرتے ہوئے 1079افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوزاپنے ریجنز اور اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کوہر صورت یقینی بنائیں۔

مقدمات درج

مزید : صفحہ اول