سندھ کے17ہزار747 پولنگ سٹیشنوں میں سے 65فیصد حساس قرار

سندھ کے17ہزار747 پولنگ سٹیشنوں میں سے 65فیصد حساس قرار

کراچی (آئی این پی)سندھ کے17ہزار747 پولنگ سٹیشنوں میں سے 65فیصد پولنگ سٹیشنزحساس قراردئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے سندھ کے حساس،حساس ترین اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی فہرست جاری کردی ہے۔سندھ کے5 ہزار 673 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار دئیے گئے ہیں۔سندھ میں 5 ہزار 776 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے گئے جبکہ سندھ کے20 ہزار 165 پولنگ بوتھ انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں۔ سندھ کے 29 اضلاع میں سب سے زیادہ حساس ترین خیر پور کو قرار دیا گیا۔خیرپورکے788 پولنگ سٹیشنز کے2502 پولنگ بوتھ انتہائی حساس ہیں۔ دوسرے نمبرپرحساس ترین کورنگی کراچی میں 732پولنگ سٹیشن ہیں۔کراچی ایسٹ میں 698 پولنگ سٹیشنز، 2ہزار 790 پولنگ بوتھ حساس ترین ہیں۔کراچی ویسٹ کے237 پولنگ سٹیشن،1359 پولنگ بوتھ حساس ترین قراردئیے گئے ہیں۔ کراچی جنوبی کے223 پولنگ سٹیشنز،892 پولنگ بوتھ حساس ترین قراردئیے گئے۔کراچی سینٹرل کے 244 پولنگ سٹیشن،936 پولنگ بوتھ حساس ترین ہیں۔کورنگ کراچی کے 732 پولنگ سٹیشنز، 2928پولنگ بوتھ حساس ترین ہیں۔لاڑکانہ کے 209، سکھر 169، نواب شاہ کے 191 پولنگ سٹیشنز حساس ترین ہیں۔تھرپارکر205،حیدرآباد95،سانگھڑ477، شکارپور کے 60 پولنگ سٹیشنز حساس ترین قرارپائے۔گھوٹکی117،بدین 195، کشمور95، جامشورو کے 125 پولنگ سٹیشنز حساس ترین ہیں۔ ادھرنوشہروفیروز69، شہدادکوٹ 100،جیکب آباد91،مٹیاری کے70پولنگ سٹیشنزانتہائی حساس ہیں۔ٹنڈومحمد خان کے 50، میر پور خاص 40، عمر کوٹ چالیس پولنگ اسٹیشنز حساس ترین ہیں۔ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں۔حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔

حساس پولنگ سٹیشنز

مزید : صفحہ اول