اڈیالہ جیل میں قید 36 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور

اڈیالہ جیل میں قید 36 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار 36 لیگی کارکنوں کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ملزموں کی ضمانت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام نے منظور کی، سیشن جج کے حکم کے بعد تمام کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جائے گا ٗلیگی کارکنوں کو کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے جرم میں عدالت کے حکم پر بدھ کی صبح اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

ضمانت منظور

مزید : صفحہ اول