تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز کیخلاف آپریشن

تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز کیخلاف آپریشن

لا ہور (کر ائم رپو رٹر) سٹی ٹریفک پولیس اور ٹی ایم او کی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہو گئیں، سٹی ٹریفک پولیس نے ویجیلینس ٹیموں کی نگرانی میں شہر بھر میں تجاوزات، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز کیخلاف کارروائیاں شروع کر دیں،داتا صاحب،بتی چوک،بھاٹی چوک، شیراکوٹ میں غیر قانونی اڈوں کیخلاف آپریشن کیا گیا،ڈی ایس پی اقبال حمید نے انارکلی کے گردونوح آپریشن کیاجبکہ ڈی ایس پی عارف بٹ نے کوٹ لکھپت اور ڈی ایس پی عبدالغنی نے ٹھوکر نیاز پر کارروائی کی۔

، کوٹ لکھپت، جیل روڈ، نیلہ گنبد، موج دریا روڈ، مغلپورہ، کینال روڈ سمیت متعدد اہم شاہراہوں سے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔

مزید : علاقائی