رائیونڈ، تیز رفتار کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، معمر خاتون جاں بحق ، ایک شخص زخمی

رائیونڈ، تیز رفتار کوسٹر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، معمر خاتون جاں بحق ، ایک شخص ...

لاہور (کر ائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر کی موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں 60سالہ خاتون جاں بحق ، ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور کوسٹر سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علاقے بھوبھتیاں چوک کے قریب تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 60سالہ آمنہ بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ غلام عارف شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی