سٹی ٹریفک پویس کے اہلکاروں اور ٹاؤٹوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
لا ہور (کر ائم رپو رٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کی ہدایت پر لائسنسنگ برانچ کو کرپشن سے پاک کر دیا گیا۔اس ضمن میں سٹی ٹریفک پویس کے اہلکاروں اور ٹاؤٹوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مقدمات بھی درج کروائے گئے جبکہ ایک ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برطرف بھی کیا گیا۔سادہ لوح شہریوں کو چالانوں اور لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے ٹاؤٹوں کے خلاف خفیہ کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔سی ٹی او آفس کے باہرسادہ لوح شہریوں سے چالانوں اور لائسنس کی آڑ میں پیسے بٹورنے وا لے ایجنٹ کو گرفتارکرکے تھانہ لوئر مال پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔