پنجاب ، 24گھنٹوں میں 871حادثات ، 9افراد جاں بحق ، 603شدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 871حادثات ، 9افراد جاں بحق ، 603شدید زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 871 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں603افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ ان حادثات میں 383افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات9افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 437ڈرائیور،28کم عمرڈرائیور ،418مسافر اور140پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ230ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت233متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد81حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 72حادثات میں82متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

Back to Con

مزید : علاقائی