لڑکی کی قابل اعتراض تصویریں فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت

لڑکی کی قابل اعتراض تصویریں فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت میں لڑکی کی قابل اعتراض فیس بک پر تصویریں اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ،ملزم عمر کے خلاف شہری محمد اکرم کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے سمیرا کو شادی پر مجبور کیا تھا،ملزم نے لڑکی کے گھر والوں سے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا،لڑکی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کہا کہ اگر شادی یا پیسے نہیں دئے تو فیس بک پر تصویریں اپ لوڈ کر دوں گا، گزشتہ 7سال سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت 2017 ء میں مقدمہ درج کیا،ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل کی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی