اقبال ٹاؤن ، بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ، 24سالہ نوجوان جاں بحقِ 3زخمی

اقبال ٹاؤن ، بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ، 24سالہ نوجوان جاں بحقِ 3زخمی

لاہور (کر ائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے 24سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افرادزخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون مارکیٹ کے قریب گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بچوں کا جھگڑ ا ہو گیا، اس دوران بی اے کے طالب علم منیب نے بیچ بچاؤ کرکے چھڑانے کی کوشش کی توا سکی محلہ دار عبداللہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ عبداللہ نے طیش میں آکر پسٹل نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں منیب، بلال خواجہ، بلال نواب اور علی چودھری زخمی ہو گئے،انہیں طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں منیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ا طلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کے لئے جناح ہسپتال میں منتقل کردیااور مقتول کے والد طاہر کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : علاقائی